Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • مصر کے صدر نے بشار اسد کی حمایت کی
    مصر کے صدر نے بشار اسد کی حمایت کی

مصر کے صدر نے شام کے انٹلیجنس چیف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک صدر بشار اسد کی حمایت کرتا ہے اور ان کی حکومت کی سرنگونی کا خواہاں نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے انٹلیجنس چیف علی مملوک نے حال ہی میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کے بعد، قاہرہ کے حمایت کے موقف سے شام کے حکام کو مطلع کیا ہے-

لبنانی اخبار " الدیار" نے اس بارے میں لکھا ہے کہ السیسی نے علی مملوک کے ساتھ ملاقات میں تکفیریوں کو مصر اور شام کا مشترکہ دشمن قرار دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر نے اسی طرح اپنے ملک کے انٹلیجنس چیف سے کہا ہے کہ وہ امریکی سی آئی اے کو مطلع کردیں کہ مصر کی قومی سلامتی، شام کی قومی سلامتی اور صدر بشار اسد کی حکومت سے جڑی ہوئی ہے۔

ٹیگس