Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنالیا
    یمنی فوج نے متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنالیا

سعودی عرب کے حملوں میں یمن کے دس شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کی شام ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے مشرقی الجراف میں رہائشی آبادیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم سے کم دس عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع نے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی صبح سویرے بھی یمن کے دارالحکومت صنعا پر متعدد بار بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا میں ایک اسٹیڈیم اور بیرک جبکہ ذمار اور مارب صوبوں میں پبلک مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایاہے ۔ تاحال ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں ہونے والی لڑائی میں اب تک چار ہزار پانچ سو سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں مارے جانے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ٹیگس