Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ سکیورٹی تعاون روکنے کا مطالبہ کیا ہے
    حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ سکیورٹی تعاون روکنے کا مطالبہ کیا ہے

تحریک حماس نے فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون ختم کر دے۔

فلسطین پریس سنٹر کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے جمعرات کے روز کہا کہ مسجد الاقصی میں دھرنا دینے والوں کی حمایت میں تحریک فتح اور محدود خود مختار انتظامیہ کے رہنماوں کے دعوے بےبنیاد ہیں، کیونکہ انھوں نے صیہونی حکومت کے اہداف کی راہ میں مسجد الاقصی کی حمایت میں ہونے والے فلسطینیوں کے مظاہروں کو کچل دیا ہے۔

سامی ابو زھری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں تحریک فتح اور محدود خود مختار انتظامیہ کے دوہرے رویوں کا موقع نہیں ہے ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے آپشنوں پر نظرثانی کر کے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون ختم کر دیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کی پولیس نے بدھ کو غرب اردن کے شہر جنین میں ہونے والے فلسطینیوں کے مظاہروں پر حملے کئے تھے جن میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس