Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی
    اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی

اسلامی تعاون تنظیم نے مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کے حملوں کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔

فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی بیت المقدس پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں اور ان کا مقابلہ کرنے کی راہوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے-

ایاد امین مدنی نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل نے مسجد الاقصی پر بار بار حملے اور اس مسجد کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کر کے مسلمانوں کے خلاف نئی سازش شروع کی ہے اور تمام اسلامی ملکوں کو ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدامات انجام دینے چاہییں-
صیہونی فوجی گزشتہ ہفتے سے تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کر رہے ہیں اور وہ اس موقع پر فلسطینی نمازیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں آنسو گیس، کریکر اور جنگی گولیاں استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث اب تک دسیوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں-

ٹیگس