Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی
    عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے غیر ملکی فوجیں بلانے سے متعلق کسی بھی منصوبے کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے غیر ملکی فوجوں کو عراق بلانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر غیر ملکی فضائی حملے بھی صرف عراقی حکومت کی ہماہنگی کے ذریعے انجام دیئے جاسکتے ہیں۔

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کے بعد بعض عراقی دھڑوں نے اپنے ملک میں ایسے حملے شروع کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر روس نے اعلان کیا ہے کہ بغداد حکومت کی باضابطہ درخواست کی صورت میں ماسکو عراق میں بھی داعش کے خلاف فضائی کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ ہفتے بدھ سے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے شروع کردیئے ہیں۔

ٹیگس