Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی طیاروں کی بمباری، 4 شہید، متعدد زخمی
    یمن پر سعودی طیاروں کی بمباری، 4 شہید، متعدد زخمی

یمن پر سعودی حکومت کے تازہ فضائی حملوں میں پانچ خواتین اور دو بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید ہوگئے ۔

ہمارے نمائندے نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حدیدہ کے شہر الخوخہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم سے کم چار خواتین شہید اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے منگل کو صوبہ حدیدہ کے شہر مراوعہ کے علاقے واقر پر بھی بمباری کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ یمنی ذرائع نے بتایا ہےکہ واقر پر سعودی جنگی طیاروں نے دو بار بمباری کی ۔


اس رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے علاقے حیدان میں بھی سعودی بمباری میں ایک خاتون اور ایک بچے کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ دوسری طرف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے منگل کو سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں ایک سعودی گاؤں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یمنی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب کا یہ گاؤں حامضہ نامی علاقے اور سعودی حکومت کی کعب الجابری فوجی چھاؤنی کے درمیان واقع ہے۔


یمنی فوجیوں نے پہلے اس علاقے میں موجود سعودی فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا اور ان کے بھاگ جانے کے بعد گاؤں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس لڑائی میں سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی اور چار فوجی گاڑیاں یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں کو بطور مال غنیمت مل گئیں ۔

ٹیگس