یمنی عوام کو امداد پہنچانے میں سعودی عرب رکاوٹ
-
یمنی عوام کو امداد پہنچانے میں سعودی عرب رکاوٹ
سعودی عرب اور اسکے اتحادی مظلوم یمنیوں کو بھیجی جانے والی انسان دوستانہ امداد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں جارحیت کرنے والے اتحاد میں شامل ملکوں کے بحری جہاز امدادی ساز و سامان لےجانے والے جہازوں کو وارننگ دے کر یمن کے جنگ زدہ عوام تک انسان دوستانہ امداد میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے مرکزی صوبے مآرب میں سعودی اتحاد اور انکے ایجنٹوں کے ٹھکانے "صحن الجن" نامی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کے دسیوں ایجنٹ مارے گئے ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے نئے مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔ کہا جارہا ہےکہ یہ مذاکرات ماہ اکتوبر کے اختتام سے پہلے شروع ہونگے۔ ان مذاکرات کا مقصد بحران یمن حل کرنا ہے۔