Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کو شدید نقصان
    سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کو شدید نقصان

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو یمنی فوج اور عوامی فورس کے ہاتھوں شدید نقصان پہنچا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورس نے سنیچر کو سرحدی علاقے جیزان میں سعودی عرب اور اس کے پٹھو اتحادیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جارحین کو شدید نقصان پہنچایا۔


ان جھڑپوں میں سعودی عرب کے دسیوں فوجیوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ اس کی کئی بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں صحن الجن فوجی اڈے میں سعودی عرب اور اس کے پٹھووں کی پریڈ پر حملہ کرکے دسیوں سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ سنیچر کو یمن کے جنوبی علاقے تعز پر سعودی طیاروں کی بمباری میں ایک ہی خاندان کے دس افراد شہید ہوگئے۔

یمن کے سیاسی امور کے ماہر اور سیاسی مبصر یاسین التمیمی نے کہا ہے کہ یمن کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کے سعودی دعوے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج اور تحریک انصاراللہ، عوام کی حمایت سے اپنی استقامت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب کو یمن میں کسی طرح کی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

یاسین التمیمی نے کہا کہ یمن کے مفرور صدر منصورہادی اور وزیر اعظم خالد بحاح کا دوبارہ عدن سے فرار ہوجانا اس بات کی دلیل ہے کہ آل سعود کی فوج اپنے پٹھووں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی بلکہ وہ صرف نہتے شہریوں کا قتل عام اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کررہی ہے ۔

ٹیگس