Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    دہشت گردوں کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے دہشت گردوں کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بغداد میں عرب ملکوں کے سفیروں کے ساتھ سے ایک ملاقات میں وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے یہ بات زور دیکر کہی کہ تکفیری سوچ کی ترویج کو ایک جرم قرار دینے کے لئے قانون سازی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا عوام کے جذبات بھڑکانے والی تقاریر اور تشدد پر اکسانے والے بیانات کو بھی ممنوع قرار دیا جائے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے ابراہیم الجعفری نے دہشت گردی کو تمام ملکوں کے لیے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے خاتمے کے لئے فوجی اور سیکورٹی اقدامات کے ساتھ بقائے باہمی کو ایک اہم اصول کے طور پر اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔
ابراہیم الجعفری نے داعش کے خلاف عراقی فوج، عوامی رضاکاروں اور قبائلی لشکر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کوئی غیر عراقی شریک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد دہشت گردوں نے اپنے زیر تسلط علاقوں کو خالی کرنا شروع کردیا ہے۔

ٹیگس