Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • شام: داعش کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری
    شام: داعش کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری

روسی طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پراپنے حملوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رکھا

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑکا طیاروں نے پیرکو اپنے تینتیس حملوں کے دوران شام کے صوبوں ادلب ، لاذقیہ ، دمشق ،حلب اور حماہ میں دہشت گردوں کے انچاس ٹھکانوں پربمباری کی -

روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے دوران دہشت گردوں کے دسیوں ٹھکانے ، دو کنٹرول روم ، ہتھیاروں کے تین گودام اور ان کی دو زیرزمین پناہ گاہیں تباہ کردی گئیں -

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے سوخوئی لڑاکاطیاروں نے ادلب میں جبہہ النصرہ کے ایک کنٹرول روم کو پوری طرح تباہ کردیا ہے جبکہ اسی علاقے میں جبہہ النصرہ کا ڈرون طیارہ بھی مارگرایا گیا -

اس کے علاوہ لاذقیہ، حماہ اور حلب میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی -

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ دمشق میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کے حملوں کے بعد داعش کے عناصر اس علاقے سے فرار کررہے ہیں

ٹیگس