مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ
انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کو اسرائیلی پولیس کی مدد سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام میں گشت کیا۔ صیہونی آبادکاروں کے ان اقدامات پر فلسطینیوں نے سخت احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی عوام نے یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے مسجد الاقصی سمیت اسلامی مقدسات کے دفاع کے لئے انتفاضہ قدس کا آغاز کیا ہے اور وہ مسجدالاقصی کے خلاف صیہونیوں کے حملوں اور جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت کے مقابلے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
اس کے باوجود فلسطینی عوام غاصبوں سے مقابلہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہیں اور یہ صورت حال صیہونیوں کے وحشت زدہ ہونے کا سبب بنی ہے۔