Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سولہ شیعوں کو پھانسی دیئے جانے پر تاکید
    سعودی عرب میں سولہ شیعوں کو پھانسی دیئے جانے پر تاکید

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے سولہ شیعہ مسلمانوں کو پھانسی دیئے جانے پر تاکید کی ہے

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے شیعہ علاقے الشرقیہ کے سولہ شہریوں کو سزائے موت دینے پر تاکید کی ہے-

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل کا دعوی ہے کہ یہ افراد مشرقی سعودی عرب میں دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث رہے ہیں-

آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت کے مخالفین کا خیال ہے کہ آل سعود اپنی کچلنے کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے عوامی احتجاج کو دبانے کے لئے مخالفین کو مختلف بہانوں سے قتل کر رہی ہے-

مغرب میں انسانی حقوق کے حامی گروہوں نے آل سعود کی قبائلی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرکردہ مذہبی پیشوا شیخ نمر باقر النمر اور ان کے بھتیجے کے لیئے سزائے موت کا حکم اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی واضح مثال ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ابھی کچھ دنوں قبل اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ سعودی عرب میں سلمان بن عبدالعزیز کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اس ملک میں سزائے موت میں اضافہ ہوا ہے-

فرانس پریس کے اعداد و شمار کے مطابق دوہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک سعودی عرب میں ایک سو سینتیس افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے-

ٹیگس