ترکی میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
-
ترکی میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
ترکی پولیس نے استنبول میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے۔
مظاہرین کوزا ایپک نامی کمپنی کے خلاف سرکاری تحقیقات کرائے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
ترک اپوزیشن نے پولیس کے اقدام کو نومبر میں ہونے والے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات سے پہلے حکومت مخالفین کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
ترک حکومت کوزا ایپک کمپنی پر دہشت گردی میں تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے سرکاری ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے۔ اس سے پہلے ترکی کی ایک عدالت نے مذکورہ کمپنی اور حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی قیادت والی ہیزمت تحریک کے درمیان مالی رابطوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ حکومت ترکی نے مذکورہ کمپنی پر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا بھی الزام عائد کیا ہے۔