یمنی فوج کے حملے میں 30 سعودی ایجنٹ ہلاک
Oct ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
-
یمنی فوج کے حملے میں 30 سعودی ایجنٹ ہلاک
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ البیضا کے علاقے ضاہر میں سعودی عرب کے تیس ایجنٹوں کو ہلاک کردیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ایک غیرمعمولی کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کے تیس ایجنٹوں کو صوبہ البیضا کے ضاہر علاقے میں موت کے گھاٹ اتاردیا ہے - اس کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے یہ کارروائی ضاہر کے پہاڑی علاقوں میں انجام دی گئی اور اب اس پورے علاقے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کا کنٹرول ہوگیا ہے -
ایک یمنی فوجی عہدیدار نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے -