شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری
Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
-
شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری
شامی فوج نے مغربی شہرحماہ میں بھاری مقدار میں اسرائیلی ہتھیار اورگولہ بارود کا پتہ لگاکر انہیں ضبط کرلیا ہے-
شامی فوج نے کہا ہے کہ حماہ شہر کے علاقے الفرای میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے میں بھاری مقدار میں اسرائیلی ہتھیاراور گولہ بارود کا پتہ لگاکرانہیں ضبط کرلیا گیا ہے -العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے ملک کےشمالی شہر حلب کے بھی مضافاتی علاقوں میں متعدد گاؤں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -
اس درمیان شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حلب کے علاقے اثریا میں خیبرنامی پہاڑی پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا ہے -