Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی
    ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی

سانحہ منی میں شہید ہونے والے مزید پانچ ایرانی حجاج کرام کی شناخت ہوگئی ہے-

ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے بتایا ہے کہ ایران کی میڈیکل ٹیم کی کوششوں سے سانحہ منی میں شہید ہونے والے مزید پانچ ایرانی حجاج کرام کی لاشیں شناخت کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لاشوں کی شناخت، فنگر پرنٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے کی گئی ہے-

سعید اوحدی نے کہا کہ اٹھائیس ایرانی حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں اوران کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایران کے ادارۂ جج و زیارت نے سانحہ منی میں لاپتہ ہونے والے حجاج کے بارے میں کہا ہے کہ یہ تمام افراد بھی شہید ہوچکے ہیں اور ان کے زندہ بچنے کا امکان ختم ہوگيا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال چونسٹھ ہزار ایرانی جحاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی جن میں سے چارسو پیسنٹھ حجاج کرام سانحہ منی میں شہید ہوگئے ۔

ٹیگس