یمنی فوج کی حالیہ کامیابیاں تاریخی اور لائق تحسین ہیں: صالح صماد
Nov ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
-
یمنی فوج کی حالیہ کامیابیاں تاریخی اور لائق تحسین ہیں: صالح صماد
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے جارحین کے مقابلے میں فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیشقدمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
انصاراللہ کی پولیٹیکل کونسل کے سربراہ صالح صماد نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں فوج اور عوامی رضاکاروں کی حالیہ کامیابیاں ، تاریخی اور لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام نے آٹھ ماہ سے جاری سعودی جارحیت کے دوران صبر و استقامت کا مظاہرہ کرکے دنیا والوں کو حیران کرنے کے علاوہ انہیں ایثار و قربانی کا درس بھی دیا ہے۔یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے اپنی استقامت اور حوصلے سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔