Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • خودکش حملے کے دوران، بمبار نے اپنی بارودی گاڑی 3 گاڑیوں کے درمیان اڑا دی۔
    خودکش حملے کے دوران، بمبار نے اپنی بارودی گاڑی 3 گاڑیوں کے درمیان اڑا دی۔

افغان صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں غیر ملکی فوجیوں کے قافلے پر خودکش حملے میں ایک راہگیر ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغان سیکوریٹی فورسز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ خودکش بمبار نے اپنی بارودی گاڑی 3 گاڑیوں کے درمیان اڑا دی، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ واضح رہےسکیورٹی فورسز اس علاقے میں طالبان سے لڑائی میں شریک ہیں۔

نیٹو ترجمان نے حملے کی تصدیق نہیں کی۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔۔

ٹیگس