Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ریف دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی
    ریف دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی

شامی فوج نے صوبہ ریف دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دسّیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ ریف دمشق کے شہر حرسنا کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- اس کارروائی میں دسیوں داعش دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- شام کی فوج کا کہنا ہے کہ حرسنا کی آزادی کے ساتھ ہی ریف دمشق کے دوسرے علاقوں کی آزادی کی زمین ہموار ہو گئی ہے-

درایں اثنا امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ روز شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بیس فضائی حملے کئے ہیں- واشنگٹن سے روئٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے سنیچر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں فضائی حملے میں شہر مارع کے قریب دہشت گردوں کے اڈوں اور داعش کی چار عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے-

ٹیگس