Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی ماہی گیروں پر صیہونی فوجیوں کا ایک بار پھر حملہ
    فلسطینی ماہی گیروں پر صیہونی فوجیوں کا ایک بار پھر حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملہ کرکے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز غزہ پٹی کے شمال مغربی ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایسے حالات میں کہ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کا محاصرہ کر رکھا ہے علاقے کے لوگوں کی آمدنی کا اہم ترین ذریعہ ماہی گیری ہے لیکن ماہی گیروں کی گرفتاری اور ان کی کشتیوں پر ہونے والے صیہونی فوج کے آئے دن کے حملوں نے ان ماہی گیروں کی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے۔ ان حملوں کی وجہ سے غزہ پٹی کے ساحل پر فعالیت جاری رکھنے کے سلسلے میں بھی علاقے کے ماہی گیروں کے درمیان تشویش پائی جاتی ہے۔

ٹیگس