Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • بحرینی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کو روکنے کا مطالبہ
    بحرینی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کو روکنے کا مطالبہ

بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ کی بنیاد پر آل خلیفہ حکومت کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے-

منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت اسلامی الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے جیل کے اندر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں بحرین میں انسانی حقوق کے بارے میں ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس رپورٹ کی بنیاد پر بحرین کے ساتھ سلوک کرے-

شیخ علی سلمان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بحرینی حکومت کو، آزادی و جمہوریت کے لئے عوام کی اکثریت کے مطالبات کو تسلیم کرنا چاہئے-

ہیومن رائٹ واچ نے پیر کو بحرین میں انسانی حقوق اور سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کے سیکورٹی اہلکار، تفتیش کے دوران قیدیوں پر تشدد کرتے ہیں اور اس سلسلے میں جن اداروں میں شکایت کی جاتی ہے وہ خودمختار نہیں ہیں-

ہیومن رائٹ واچ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرین کو تشدد کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کو اس ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دینی چاہئے-

ٹیگس