شام کے صوبہ حسکہ میں امن بحال ، دہشت گرد پسپا
-
شام کے صوبہ حسکہ میں امن بحال ، دہشت گرد پسپا
شام کے صوبہ حسکہ کے جنوبی علاقوں میں فوج نے دہشت گردوں کو پسپا کرکے امن و امان بحال کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کے شمال مشرق میں واقع صوبہ حسکہ کے جنوبی علاقوں سے داعش کے دہشت گردوں کے فرار کے بعد ان علاقوں میں روز مرہ زندگی معمول پر آگئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ داعش کے دہشت گرد چھوٹے چھوٹے امور میں بھی مداخلت کرتے تھے اور ذرا ذرا سی بات پر سخت سزا دیتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ حسکہ کے تقریبا" دوسو علاقے اور دیہات گزشتہ چند ہفتوں میں داعش کے وجود سے پاک کرا لئے گئے ہیں اورعام زندگی ان علاقوں میں بحال ہوگئی ہے۔
داعش کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں ایک "الہول" نامی علاقہ بھی ہے جو شام اورعراق کے درمیان واقع ہے اور داعش کی ایک اہم گزرگاہ شمار ہوتا تھا۔ داعش کے دہشت گرد اسی گزرگاہ کے ذریعہ اپنے افراد اور ساز و سامان منتقل کیا کرتے تھے۔
داعش گروہ نے حسکہ کے جنوبی علاقوں سے فرار ہونے سے قبل ان علاقوں میں بارودی سرنگیں اور بم نصب کر دیئے ہیں جن کو ناکارہ بنانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔