داعش کے ہاتھوں عراق کے پندرہ شہریوں کا قتل
-
داعش کے ہاتھوں عراق کے پندرہ شہریوں کا قتل
داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی عراق میں، عراقی فوج کے ساتھ تعاون اور جاسوسی کے الزام میں پندرہ شہریوں کو قتل کردیا-
عراقی نیوز ایجنسی الرای کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرکوک کے ایک مقامی ذریعے نے اعلان کیا ہےکہ داعش دہشت گردوں نے عراقی عوام کے خلاف نئی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے اتوار کو کرکوک کے جنوب مغربی علاقے میں پندرہ عام شہریوں کو ، کہ جن میں سے زیادہ تر جوان تھے، قتل کردیا -
اس ذریعے کے مطابق ان افراد کو چند دنوں قبل، کرکوک کے الریاض علاقے اور اس کے اطراف کے دیہی علاقوں پر داعش نے وسیع حملہ کرکے، عراقی فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا تھا-
داعش دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں عراقی فوج اورعوامی رضا کار فورسیز کی کامیابی کے باوجود، یہ گروہ شہریوں کو ڈرانے دھمکانے اورعراقی فوج کے ساتھ تعاون کو روکنے کی غرض سے گرفتار شدہ افراد کو قتل کرتا ہے تاکہ مقبوضہ علاقوں پر قبضہ باقی رکھ سکے-