سیاسی راہ حل ہی شام کے بحران کا واحد حل ہے: روسی وزیر خارجہ
Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
روسی وزیر خارجہ نے سیاسی راہ حل کو شام کے بحران کا واحد حل قرار دیا ہے۔
ماسکو سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے دن کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عنقریب شام کے بارے میں ایک قرارداد منظور کرے گی۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس قرارداد کی منظوری ویانا اجلاس میں ہونے والے معاہدے میں تبدیلی لانے کے مترادف نہیں ہے۔
سرگئی لاوروف نے بحران شام کے حل کے لئے شامی جماعتوں کے درمیان مذاکرات انجام پانے کی امید کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ ویانا میں ہونے والے حالیہ دو اجلاسوں میں بحران شام کے حل کے لئے بعض امور پر اتفاق ہوا۔
جن میں شامی عوام کی خواہشات کے مطابق اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ کیا جانا اور اس ملک کے مسائل کے حل کے لئے ایک عبوری مدت کا تعین زیادہ اہم ہے۔