شیخ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت، سعودی عرب اور بحرین میں آل سعود کے خلاف مظاہرے
سعودی عرب اور بحرین کے مختلف علاقوں میں آیت اللہ شیخ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے باوجود سعودی عرب کے شہروں العوامیہ اورالقطیف میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ادھر بحرین کے بھی مختلف علاقوں منجملہ ابوصبیج میں بحرینی شہریوں نے ایک بار پھرآل سعود کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ہفتے کو بھی سعودی عرب کے مشرقی شہروں اور بحرین کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پرنکل کر سعودی حکومت کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شہید کرنے کے واقعے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے تھے۔
اس موقع پر بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ بحرینی شہریوں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مزید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔