سعودی حکام شیخ النمر کا جنازہ ہمارے حوالے کریں، اہل خانہ کا مطالبہ
Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
شیخ باقر النمر کے اہل خانہ نے سعودی حکام سے شیخ النمر کی تدفین کے لئے جنازہ ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے معروف شیعہ مذہبی رہنما شہید باقر النمر کے اہل خانہ نے سعودی حکام سے ان کا جنازہ تحویل میں دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہید شیخ باقر النمر کے اہل خانہ نے ان کا جنازہ ان کے آبائی وطن العوامیہ میں سپرد خاک کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ شہید النمر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سعودی سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ شیخ باقر النمر کو کسی نامعلوم قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے اور ان کا جنازہ ان کے اہل خانہ کے سپرد نہیں کیا جاسکتا۔ دریں اثنا شہید باقر النمر کے بھائی محمد النمر نے اپنے بھائی کا جنازہ تحویل میں نہ دینے سے متعلق سعودی حکام کے اقدام کو شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے بعد، دوسرا بڑا المیہ قرار دیا ہے۔