Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے کے اقدام پر مختلف اسلامی ملکوں سمیت علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے کے اقدام پر مختلف اسلامی ملکوں سمیت علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مشرقی سعودی عرب میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر سعودی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک شخص شہید ہو گیا۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکام کے ہاتھوں معروف مجاہد عالم دین شیخ باقر النمر کی شہادت کے خلاف مشرقی سعودی عرب کے علاقے العوامیہ کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر سعودی سیکورٹی فورسز نے اندھادھند فائرنگ کردی جس میں ایک شخص شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق العوامیہ کے شہریوں نے راستے بند کرکے شدید احتجاج کیا اور شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے کی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ معروف مجاہد عالم دین شیخ باقر النمر کو آل سعود حکومت پر تنقید کرنے پرسزائے موت دیے جانے کے سعودی حکومت کے انتہا پسندانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر مختلف اسلامی ملکوں سمیت علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس