فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کی ویڈیو عالمی عدالت میں پیش کر دی گئی
Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کی ویڈیو عالمی فوجداری عدالت میں پیش کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس فلم میں سنائی دینے والی آوازوں میں صیہونی فوجی ہنس ہنس کر ایک دوسرے کو غیر مسلح فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کی ترغیب دلا رہے ہیں۔
فلسطینی عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس فلم کو صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کا ایک اہم ترین ثبوت قرار دیا ہے۔
فلسطین کے نائب وزیر اطلاعات محمد خلیفہ نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو یہ فلم، اسرائیل سے جواب طلبی اور اسے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے احترام پر مجبور کرنے کی غرض سے ایک سند کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔