ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد پر صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ
ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے اعلان پر صیہونی حکام بری طرح سیخ پا ہیں اور وہ مسلسل تہران کے خلاف مخاصمانہ بیان دے رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ایک بار پھر یہ مضحکہ خیز دعوی دوہرایا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے اعلان پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
صیہونی حکام کے یہ بیانات ایک ایسے وقت سامنے آرہے ہیں جب صیہونی حکومت نے کبھی بھی اپنی ایٹمی تنصیبات کے دروازے عالمی معائنہ کاروں کے لئے نہیں کھولے اور صیہونی حکومت خود اس وقت چار سو سے زائد ایٹمی وارہیڈ سے لیس ہو کر پورے خطے اور دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔