Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے 4 بچوں سمیت  17 فلسطینی شہید

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے 17 فلسطینی شدید بارش اور سردی سے شہید ہوگئے ہیں۔ 4 بچے بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شدید سردی اور سیلابی صورت حال غزہ میں بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیاں محصور علاقے میں لوگوں تک جان بچانے والی عارضی رہائش اور پناہ سے متعلق امداد کی ترسیل میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

 

غزہ میں مسلسل بارش اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث بے گھر افراد کو پناہ دینے والے عارضی مراکز میں سے 90 فی صد پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

یونیسف کا کہنا ہے کہ کئی دن سے جاری شدید بارش کے بعد غاصب اسرائیلی حکومت کی مسلط کردہ تباہ کن جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو جانے والے خاندانوں کو شدید مشکلات اور تکالیف کا سامنا ہے۔

 

اس عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں شدید بارش اور تیز ہواؤں نے پہلے ہی مشکل حالات کو مزید بدتر بنا دیا ہے، عارضی خیموں میں رہنے والے لاکھوں بچے اب جان لیوا بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً دس لاکھ افراد ایسے خیموں میں رہ رہے ہیں جو سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب طور پر محفوظ نہیں ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ جنگ کے دوران متاثر ہونے والی عمارتوں کے بارشوں کی وجہ سے منہدم ہونے سے ان میں پناہ لینے والے کئی افراد شہید ہو گئے ہیں۔۔

 

ٹیگس