Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • جان کیری کے دورے کے خلاف بحرینیوں کا احتجاج جاری

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بحرین کے خلاف اس ملک کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے جمعے کو الدراز کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کر کے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بحرین کی ایک بار پھرمذمت کی ہے-

بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ، جان کیری کے بحرین سے روانہ ہونے کے بعد تک جاری ہے-

احتجاجی مظاہرین، بحرین کے سلسلے میں امریکہ کی پالیسیوں پر اعتراض کر رہے تھے اور بحرینی عوام کے قتل میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کو حاصل واشنگٹن کی حمایت پر سخت ناراض تھے-

احتجاجی مظاہرین نے ، بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور واشنگٹن کو عوام کی آزادی کا دشمن قرار دیا-

بحرینی عوام نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بحرین کے خلاف جمعرات کو بھی مظاہرے کئے تھے اور امریکہ کا پرچم نذر آتش کیا تھا-

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بہانے بدھ کو منامہ پہنچے تھے-

بحرینی عوام ، دوہزار گیارہ سے عوام کے خلاف آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے جرائم اور امریکہ کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف پر امن مظاہرے کر رہے ہیں-

ٹیگس