Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • تحریک حماس نےصیہونی جیلوں سے سبھی فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے صیہونی جیلوں سے سبھی فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا ہے

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالدمشعل نے اتوار کو فلسطینی قیدیوں کے قومی دن کی مناسبت سے اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیلی جیلوں میں بند سبھی پرانے اور نئے قیدیوں کو رہا کرانے کو اپنا فرض سمجھتی ہے-

حماس کے رہنمانے فلسطینیوں کے سلسلے میں صہیونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی عوام کا ردعمل ہمیشہ اعلی اسلامی اور انسانی اقدار اور اصولوں پراستوار رہا ہے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی دشمن کے ساتھ حماس کی جنگ ہمیشہ فلسطینی سرزمینوں کے اندر ہی رہی ہے کہا کہ تحریک حماس کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی - انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت کے حصول کے لئے تحریک فتح اور پھر سبھی فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی آشتی کے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں حماس اپنی کوششیں بدستوری جاری رکھے گی -

ٹیگس