دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکے، کم سے کم چار عام شہری جاں بحق اور پندرہ دیگر زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکوں میں کم سے کم چار عام شہری جاں بحق اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے
بغداد کے جنوب مغربی محلے الری میں ایک بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں -
بغداد کے ہی بسمایہ محلے میں ایک بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
جبکہ سیدیہ محلے میں ہونے والے بم دھماکے میں دومعصوم شہری مارے گئے اور پانچ زخمی ہوئے-
پیرکو بھی بغداد کے دوالگ الگ بم دھماکوں میں تین افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے-
عراق کے شہروں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں ایک ایسے وقت میں شدت آئی ہے جب عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس ملک کے شمالی اور مغربی صوبوں میں داعش کے خلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں -
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ عام شہریوں سے لینے کی کوشش کر رہے ہیں -