Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • جنوبی بغداد میں واقع الدورہ علاقے میں قبائلی فورس کے اہلکار ایک گاڑی پر گشت کر رہے تھے کہ بم دھماکہ ہوگیا جس میں تین اہلکار جاں بحق اور ساتھ زخمی ہوگئے۔
    جنوبی بغداد میں واقع الدورہ علاقے میں قبائلی فورس کے اہلکار ایک گاڑی پر گشت کر رہے تھے کہ بم دھماکہ ہوگیا جس میں تین اہلکار جاں بحق اور ساتھ زخمی ہوگئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں قبائلی فورس کے تین اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کی خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پیر کی رات جنوبی بغداد میں واقع الدورہ علاقے میں قبائلی فورس کے اہلکار ایک گاڑی پر گشت کر رہے تھے کہ بم دھماکہ ہوگیا جس میں تین اہلکار جاں بحق اور ساتھ زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء عراقی ذرائع نے وزیر دفاع خالد العبیدی پر حملے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے کا مقصد عراقی سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست کرنا ہے۔

خبری ذرائع نے اس سے قبل خالد العبیدی پر ناکام قاتلانہ حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے جنوبی موصل میں خالد العبیدی کے قافلے پر فائرنگ کی اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے بعد عراقی وزیر دفاع کو مجبورا نینوا آپریشنل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں جانا پڑا۔

ٹیگس