عراق: بغداد بم دھماکوں میں تین افراد جاں بحق سولہ زخمی
Aug ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تین افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دو مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔ جن کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں الراشدیہ کے علاقے میں ایک بازار کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسرا بم دھماکہ جنوب مغربی بغداد میں سویب کے علاقے میں ہوا ہے ۔ اس بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
ابھی تک کسی گروہ نے ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔