صوبہ کربلا میں دھماکہ
-
اس بم دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ افراد شہید ہوگئے۔
صوبہ کربلا میں خود کش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم اٹھارہ افراد شہید ہوگئے۔
ہمارے نمائندے نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیر کو کربلائے معلی کے جنوب میں واقع شہر عین تمر میں ایک خودکش حملے میں اٹھارہ افراد شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
عین تمر کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچ خودکش دہشت گردوں نے عین تمر کے محلے الحسین میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے چار خودکش دہشت گردوں کو کسی اقدام سے پہلے ہی ہلاک کردیا لیکن ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اس دھماکے میں اٹھارہ افراد کے شہید اور بیس سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی دستے شہر عین تمر میں تعینات ہوگئے اور سیکورٹی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ کربلا کی صوبائی کونسل کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ عین تمر میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔