عدن میں خود کش حملے میں مارے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
Aug ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
یمن کے عدن شہر میں خود کش حملے میں مارے جانے والوں کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے۔
اسکائی نیوز ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن میں خود کش حملے میں مارے جانے والوں کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے اور اس حملے میں اٹھانوے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
یمن کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ایک دہشت گرد نے جنوبی یمن میں واقع ایک چھاؤنی کے قریب اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عدن کا جنوبی علاقہ یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے پٹھووں کے قبضے میں ہے۔
یمن پر سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کے حملوں کے بعد یمن کے جنوبی علاقوں میں داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں میں بہت اضافہ ہوا ہے اور ان گروہوں نے ان علاقوں کو بدامنی کا شکار بنا رکھا ہے۔