Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا میں ہولناک آتشز‍دگی

آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں لگنے والی بھیانک آگ سے متعدد گھر جل کر راکھ ہوگئے۔

آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں، جبکہ پرتھ میں آگ نے 22 ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پرتھ اور پرتھ ہلز کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 200 سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر دن رات کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں تاہم اس کے باجود متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

 شہر پرتھ میں آگ نے 22 ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد متاثرہ مکانات کی تعداد 71 تک پہنچ گئی۔ جنگلات میں بھڑکنے والی آگ تیزی سے رہایشی علاقوں میں پھیلتی جارہی ہے کہ جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ اور شعبہ ہنگامی حالات کے اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام نے شہریوں کو کئی علاقوں سے انخلا کی ہدایت دے دی ہے، جب کہ امدادی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں سرگرم ہیں۔

ٹیگس