Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں اسرائیلی حکومت کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کا سلسلہ جاری

غاصب اسرائيلی حکومت کی فوج غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے عزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مشرقی علاقوں میں فلسطینیوں کے باقی بچے کئی مکانات کو منہدم کردیا۔ فلسطینی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ان رہائشی مکانوں کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی کے شمال میں جبالیا اور التفاح علاقوں کی طرف فائرنگ کی اور اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے بھی غزہ کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر میں بھی کئی گھروں کو منہدم کردیا اور غزہ کے وسط میں واقع البریج پناہ گزیں کیمپ پر بڑا حملہ کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھر غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے تازہ حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں اور اس طرح غزہ میں اکتوبر سنہ 2023 سے اب تک غاصب فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہزار 548 ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس