Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • تنزانیہ، مسافربردار طیارہ جھیل میں گر کر تباہ

تنزانیہ میں ایک مسافربردار طیارہ وکٹوریا جھیل میں گر گیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر بیالیس نوعیت کا یہ مسافربردار طیارہ دارالحکومت دارالسلام سے بوکوبا شہر جا رہا تھا، تاہم طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں لینڈنگ سے پہلے، وکٹوریا جھیل میں گر کر ڈوب گیا۔

آخری اطلاعات کے مطابق، تینتالیس مسافروں میں سے چھبیس کو بچا لیا گیا ہے۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریسیشن ایئرلائنز کا مسافربردار طیارہ تقریبا پورا ڈوب گیا ہے تاہم امدادی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں بھی مسافروں کو بچانے میں مصروف ہیں۔

بوکوبا شہر کے پولیس چیف نے بھی کہا ہے کہ زیادہ امکان اس بات کا پایا جاتا ہے کہ حادثہ شدید دھند اور طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں پیش آیا ہو۔ بتایا جا رہا ہے کہ پریسیشن ایئر تنزانیہ کی سب سے بڑی نجی ایرلائن کمپنی ہے۔

ٹیگس