Apr ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • صدر رئیسی اسلام آباد پہنچ گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے- صدر ایران کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔

سحرنیوز/ ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اس دورے میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے-  

صدر ایران لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ صدر ایران  23 اپریل کو کراچی جائيں گے اس دن کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ‎ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

ٹیگس