اسرائیل سے آۓ چـونکانے والے اعداد و شمار، اب نیتن یاہو کا کیا ہو گا؟
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تازہ ترین سروے کے مطابق 67 فیصد صیہونی غزہ کی پٹی سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کے معاملے میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ سے مایوس ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ کابینہ اس سلسلے میں خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہی ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: صیہونی چینل 12 پر شائع ہونے والی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین رائے شماری کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ 67 فیصد صیہونی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جنگ کے اس مرحلے میں صیہونی حکومت کا آخری ہدف صیہونی قیدیوں کی واپسی ہونا چاہیے۔
ان صیہونیوں کا خیال ہے کہ بنیامن نیتن یاہو کی کابینہ غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔
ساتھ ہی 48 فیصد صیہونیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز کو نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً جنگی کونسل سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
اس سے قبل صیہونی ٹیلی ویژن چینل کان نے بھی ایک سروے رپورٹ میں بتایا تھا کہ 74 فیصد صیہونی حکمران کابینہ سے مطمئن نہیں ہیں۔