کیا دنیا کی تاریخ میں صیہونی حکومت سب سے بڑی بچوں کی قاتل بن چکی ہے؟+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/news-i433844-کیا_دنیا_کی_تاریخ_میں_صیہونی_حکومت_سب_سے_بڑی_بچوں_کی_قاتل_بن_چکی_ہے_ویڈیو
اس بات میں کسی طرح کا کوئی شک نہیں رہ گیا ہے کہ غزہ میں امن کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ اس میں جو بات سب سے زیادہ افسوسناک ہے وہ ہے معصوم بچوں کا قتل عام۔
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۴:۱۹ Asia/Tehran

اس بات میں کسی طرح کا کوئی شک نہیں رہ گیا ہے کہ غزہ میں امن کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ اس میں جو بات سب سے زیادہ افسوسناک ہے وہ ہے معصوم بچوں کا قتل عام۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: دہشت گرد صیہونی حکومت مسلسل غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران جس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر غزہ سے سامنے آ رہی ہیں وہ خون کے آنسو رولا دینے والی ہیں۔

غزہ میں کسی بھی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے پر ہر طرف چاہے زمین ہو یا پھر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ڈھ چکی عمارتوں کے ملبے اور یا پھر زندہ بچی ہوئی ماؤں کی گود، ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔

سامنے آئی ایک تازہ ویڈیو میں یہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک ماں اپنے زخمی بچوں کو سمیٹے ہوئے بیٹھی ہوئی ہے اور آنسو بہا رہی ہے۔