Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • کراچی آپریشن جانبدارانہ اور متعصبانہ ہے، الطاف حسین
    کراچی آپریشن جانبدارانہ اور متعصبانہ ہے، الطاف حسین

ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین نے کراچی آپریشن کو متعصبانہ اور جانبدارانہ قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق بدھ کی رات لندن سے ٹیلی فون کے ذریعے پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے دعوی کیا ہے کہ وہ کسی بھی عدالت میں کراچی آپریشن کو معتصبانہ اورصرف ایم کیو ایم کے خلاف ثابت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کیسوں میں صرف کراچی یا صوبہ سندھ سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور کچھ لوگ آپریشن کا رخ غلط سمت موڑ رہے ہیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ آپریشن شروع کرتے ہوئے دعوی کیے گئے کہ یہ کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہو گا، تاہم یہ آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سادہ کپڑوں میں رینجرز اہلکار اور افسر ایم کیو ایم کارکنوں کی جبری گمشدگی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایم کیو ایم کے خلاف مبینہ ناانصافیوں کا نوٹس لینے کی بھی درخواست کی۔
az27082015

ٹیگس