Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم
    پاکستان کے وزیر اعظم

پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے ملک کے سرحدی علاقوں پر ہندوستان کے حملے جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان جاری کر کے ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے جاری رہنے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ ان حملوں میں نو عام شہری جاں بحق اور چھیالیس زخمی ہو گئے ہیں۔
نواز شریف نے وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ہندوستان کے سامنے معاملہ اٹھانے اور دونوں ممالک کی سرحدوں پر جنگ بندی کی کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
 دوسری جانب پاکستانی کابینہ میں کشمیر کے امور کے وزیر محمد برجیس طاہر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کرے اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں عام شہریوں پر ہندوستانی حملوں کی روک تھام کرے۔
 پاکستان اور ہندوستان دونوں کشمیر پر اپنی اپنی ملکیت کے مدعی ہیں اور سنہ انیس سو سینتالیس سے اب تک کشمیر ہی دونوں ممالک کے درمیان سب سے زیادہ متنازعہ مسئلہ رہا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی تین میں سے دو جنگوں کا سبب مسئلہ کشمیر ہی تھا۔

ٹیگس