کراچی: ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں القاعدہ ملوث
پاکستان کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں القاعدہ سے وابستہ عناصر ملوث ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق سیکورٹی اداروں نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے مرکز کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں میں القاعدہ سے وابستہ تین گروہ ملوث ہیں-
اس رپورٹ سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان گروہوں نے شہر کراچی کو کئی حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور ہر گروہ اپنی حدود میں سرگرمیاں انجام دے رہا ہے- رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک گروہ ضلع شرقی اور صدر کے علاقے میں وارداتیں کرتا ہے، دوسرا گروہ ضلع غربی میں جبکہ تیسرا گروہ کورنگی میں سرگرم عمل ہے۔
پاکستان کا شہر کراچی جو اس ملک کا صنعتی شہر ہے مدتوں سے مسلح گروہوں کے ہاتھوں تشدد اور بدامنی کا شکار ہے- حکومت پاکستان نے شہر کراچی میں امن کی بحالی کے لئے ٹارگیٹیڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے تاہم ان کا کوئی خاص نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے-