پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع پر اتفاق
Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون میں توسیع پر اتفاق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جمعہ کے روز قومی سلامتی اور خارجہ امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون میں توسیع پر اتفاق ہوا۔اس ملاقات میں سرتاج عزیز اور عادل بن احمد الجبیر نے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خاص طور سے دفاعی، تجارتی اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون میں فروغ پر اتفاق کیا۔
سرتاج عزیز نے اس ملاقات میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی صورت حال اور اسلام آباد کابل تعلقات کے بارے میں ایک رپورٹ سعودی وزیر خارجہ کو پیش کی۔