Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف نو اکتوبر کو لاھور میں جلسہ کرے گ
    تحریک انصاف نو اکتوبر کو لاھور میں جلسہ کرے گ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نو اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نو اکتوبر کو لاھور میں جلسہ کرے گی جس میں پارٹی کے ہزاروں کارکن شریک ہوں گے۔اس سے قبل پی ٹی آئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ چار اکتوبر کو اسلام آباد کی ڈی چوک پر ہونے والا دھرنا ملتوی کردیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ "وہ نو اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور میں جلسہ کریں گے جبکہ اسلام آباد میں گیارہ اکتوبر کے بعد جلسہ کیا جائے گا۔"

خیال رہے کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک نے ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب دھرنا دیا تھا۔عمران خان کا دعوی ہے کہ سن دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن برسر اقتدار آئی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر انتخابی دھاندلیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ٹیگس