Oct ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • ہم اپنے دوست ملک ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں: پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید
    ہم اپنے دوست ملک ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں: پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید

پاکستان نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ایران کے اعلان آمادگی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے حالیہ زلزلے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فوری طور پر امدادرسانی کے لئے اعلان آمادگی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں وزارت خارجہ کے ذریعے ایران کی جانب سے زلزلہ زدگان کے ساتھ ہمدردی اور امدادرسانی کے لئے آمادگی کا پیغام ملا۔


انھوں نے کہا کہ ہم اس پیغام ہمدردی اور امدادرسانی کے لئے اعلان آمادگی پر اپنے دوست اور پڑوسی ملک ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ ابھی پاکستان زلزلہ زدگان کے لئے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں محسوس کررہا ہے اور جب بھی ضرورت محسوس کی گئی ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی اطلاع دیں گے ۔


قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان اور افغانستان میں حالیہ زلزلہ آنے کے بعد سب سے پہلے امدادرسانی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس