Nov ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
    پاکستان: ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار ایاز صادق ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب کر ہو گئے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے ایوان میں ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ میں ایاز صادق کو دو سو اڑسٹھ ممبران کے ووٹ ملے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کو اکتیس ووٹ ملے-

پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کو چھوڑ کر تقریبا سبھی پارٹیوں کے ممبران نے حکمراں مسلم لیگ نون کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔ یوں ایازصادق کو ایک ہی قومی اسمبلی کا دو مرتبہ اسپیکر بننے کا بھی اعزاز حاصل ہو گیا-

قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ انہوں نےحلف اٹھانے کے بعد ایوان میں سبھی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کی تقویت کے لئے کام کریں گے-

ٹیگس